امیتابھ نے ہالی ووڈ فلم میں پاکستانی کردار کرنے سے انکار کردیا
¶نڈ ڈیزائنر رسل پکڈی اپنے کیریئر کی پہلی فلم ڈائرکٹ کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن کو اس فلم میں کام کرنے کے لئے کہا تھا لیکن امیتابھ نے اب اِس فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس کی وجہ یہ مانی جارہی ہے کہ امیتابھ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ ایسی فلم کریں جس سے وہ تنازعہ کا شکار ہو اگر وہ پاکستانی کردار نبھاتے تو ظاہر سی بات ہے کہ اس سے تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ اس لئے انہوں نے اس فلم سے جڑنے سے انکار کردیا۔ اب ایسے میں رسل کیا اپنی اس فلم کو لے کر آگے بڑھیں گے یا کسی اور اداکار کو اس میں شامل کریں گے۔ یہ آنے والے وقت ہی سے معلوم ہوگا لیکن ظاہر سی بات ہے کہ امیتابھ کے انکار کرنے سے رسل کو بہت مایوسی ہوئی ہوگی بتادیں کہ امیتابھ بچن سے رسل اس پراجکٹ کو لے کر طویل عرصہ سے بات جیت کررہے تھے۔ تقریباً دو سال سے انہوں نے امیتابھ کا انتظار کیا بگ بی کو یہ کہانی پسند بھی آگئی تھی کیونکہ فلم مےں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ ہند پاک کے درمیان امن کا پیغام دے رہی تھی۔ واضح ہوکہ رسل کے اس پراجکٹ کو امیتابھ بچن نے کرنے سے اس لئے بھی انکار کردیا ہو کہ ان کے پاس فی الحال چھ فلمیں قطار میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ”گلابو سیتابو“ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ ایک اور تلگو فلم جیسے چرنجیوی بنا رہے ہیں ”سیرا نرسمہا ریڈی“ بھی ان کی شوٹنگ کے اعتبار سے آخری مراحل میں ہے اس کے بعد ہوسکتا ہے وہ اپنی نئی فلم ”جھنڈ“ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔