شاہ رخ خان راج کمار ہیرانی کی اگلی فلم کرسکتے ہیں

Salam Abdul
ایم اے سلام

شاہ رخ خان کو پردے پر دیکھنے کا انتظار کررہے فائنس کا یہ انتظار جلد ہی ختم ہو سکتا ہے رپورٹس کے مطابق فلم زیرو کے بعد شاہ رخ جلد ہی راجکمار ہیرانی کی ایک لو اسٹوری میں نظر آسکتے ہیں۔ زیرو کے فلاپ ہونے کے بعد شاہ رخ خان کسی نئے پراجکٹ میں نظر نہیں آئے ہیں۔

 باکس آفس پر زیرو کے بری طرح پٹنے کے باوجود ان کے فائن فالوئنگ پر اس کا اثر نہیں پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجکمار ہیرانی ایک لو اسٹوری فلم بنانے جارہے ہیں جس میں رومانس، کنگ شاہ رخ خان بالکل فٹ بیٹھتے ہیں حالانکہ فلم کے بارے میں ابھی خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔

 لیکن دونوں کو پچھلے کچھ مہینوں میں کئی بار ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اس بات سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ جلد ہی اس پراجکٹ کے بارے میں بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور ہیرانی کی پچھلے کچھ مہینوں کی ملاقاتیں ان کی اگلی فلم کو لے کر ہوئی ہے جو کے تقریباً طے ہوچکی ہے راجکمار ہیرانی کے بینر تلے بن رہی اس فلم کا پروڈکشن خود ہیرانی کریں گے۔ یہ ایک رومانٹک ڈرامہ ہوگی جس میں جذبات کا بڑا دخل ہوگا۔


Find Out More:

Related Articles: