کھلاڑی اکشے کمار کی مشن منگل اور جان ابراہام کی باٹلہ ہاوز کو اس بار ریلیز کا زبردست فائدہ ہوا ہے۔ دوسرے ویک اینڈ پر
مشن منگل 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی وہیں جان ابراہام کی باٹلہ ہاوز نے بھی کمائی کے معاملے میں
امیدوں سے بڑھ کر کلکشن کرلئے ہیں۔
ان دو فلموں کے باکس آفس کلکشن کو دیکھا جائے تو مشن منگل نے 10 دنوں میں 149.31 کروڑ کے کلکشن کر لئے ہے۔ مشن
منگل نے 7 دنوں میں جانی ایل ایل بی 2 کے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔ ہاٹسٹ گراسنگ فلم کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آنے سے
مشن منگل بس کچھ قدم دور ہے۔ مشن منگل سے اوپر کبیر سنگھ، اوری، بھارت اور کیسری ہے۔
ڈائرکٹر نکھل اڈوانی کے ڈائرکشن میں بنی باٹلہ ہاوز نے بھی 10 دنوں میں اچھا بزنس کرلیا ہے۔ پچھلے ہفتہ ٹریڈ میں امید کی
جارہی تھی کہ دو ہفتوں میں باٹلہ ہاوز کم سے کم 64 کروڑ تک کی کمائی کرلیگی لیکن فلم نے توقعات سے بڑھ کر 76.57 کروڑ کا
زبردست کلکشن کرلیا یہ فلم دلی کے جامعہ نگر علاقہ میں سال 2008 میں ہوئے باٹلہ ہاوز انکاونٹر کی کہانی پر مبنی ہے۔ پچھلے
ہفتہ ریلیز ساہو کے اوپننگ کلکشن بھی اچھے رہے۔